English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امريکا میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

القمر

 لاہور: کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہونے کے بعد امريکا سے ویڈیو پيغامات کے ذريعے دہائیاں دینے والی اداکارہ میرا کی سن لی گئی۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث امریکا میں کورونا کی وبا سے پريشان اداکارہ کو پاکستانیوں کو لانے والے خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے پاکستان کے لیے روانہ کرديا گيا ہے، اداکارہ ميرا سميت 150 پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئے۔

پاکستانی سفير اسد مجيد نے ايئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کيا جب کہ امریکا سے روانہ ہونے والے پاکستانی مسافروں کے آج شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے