English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں علاقائی پروازیں جزوی بحال

القمر

ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہونے کے باعث نافذالعمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے قریباً ڈیڑھ ماہ بعد فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور نجی ایئرلائنز نے مخصوص شہروں کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی سے لاہور کے لئے 84 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی جب کہ پرائیویٹ ایئرلائن کی پروازیں بھی آج مسافروں کو لے کر روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اندرون ملک پروازوں کو آج سے چلانے کی اجازت دی ہے جبکہ بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 31 مئی تک توسیع کی ہے ۔ ابتدائی طور پر کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پروازوں کی اچانک اجازت دیے جانے پر فضائی کمپنیوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر پروازیں چلانا انتہائی مشکل ہے کیوں کہ چند گھنٹوں میںطیارے کی تمام نشستیں فروخت کرنا بہت مشکل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے