English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلیوٹ کے بعد عدنان صدیقی کی پیانو بجانے کی وڈیو بھی وائرل

القمر

 کراچی: مایہ ناز اداکارعدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی وڈیو تو خوب وائرل ہوئی تھی اب انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکارعدنان صدیقی اپنی باصلاحیت اداکاری سے تو مشہور ہیں ہی لیکن کچھ عرصے قبل جب اداکار نے فلیوٹ بجائی تو ان کے مداح اور بھی ان کے گرویدہ ہوگئے۔

اب بات صرف فلیوٹ تک نہیں رہی بلکہ عدنان صدیقی پیانو بھی بہترین انداز میں بجاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پرلکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح ’پیانو کی‘ تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے