پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہرسال عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ ساتھ جوش ولولے کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن رواں سال عید کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی پھیکا تھا تاہم عید سے صرف 2 دن قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے نے پاکستانی قوم کو مزید افسردہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں سمیت عوام کے اکثریت نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اداکارہ عائزہ خان نے لکھا ’’ عید 2020 لکھ کر پی آئی اے کے تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کا نام لکھا۔
معروف ادکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں سب ملکر اللہ کی رحمت طلب کرتے ہیں اور اپنی خوشی اور زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
Just as we spent Ramazan remembering Allah, repenting for our sins praying for better times, let’s spend this Eid hoping, wishing praying for our well-being the well-being of our loved ones. Let us continue to pray for Allah’s mercy, for happiness and for life.
Eid Mubarak pic.twitter.com/gBNBq7L5Jy— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) May 23, 2020
ادکار عمران عباس نے لکھا کہ ’آنکھ تم کو ہی نہ پائے گی تو عید کیسے منائی جائے گی‘۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کاش میں اس سال لوگوں کو تنبیع کرنے، تعزیت کرنے اور لوگوں کو حفاظتی تدابیر کا کہنے کے بجائے سب کو عید مبارک کہہ سکتا۔
I just wish this year I could say to everyone Eid Mubarak and not have to give warnings, condolences or tell people to stay safe. I just hope in this minute, right now everyone is at peace, intouch with their loved ones and praying for a better tomorrow
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 23, 2020
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزہ اکرم کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک، عید ضرور منائیں لیکن ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں۔
