English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینسرمیں مبتلا نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید حوصلہ مند

القمر

چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔

ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسرمیں مبتلا ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموگرافی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں کہ وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھا پارہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہرروز اللہ مجھے محبت، شکرگزاری اوربقاء پرسلامت رکھے۔ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے