English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارے میں اضافی عملہ لانے پر پی آئی اے کو بھاری جرمانہ

القمر

قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے ائیرلائن پر جرمانہ عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق فی کس 1680 پاؤنڈ جرماند عائد کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا جب کہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

دوسری جانب قومی ائیرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے 702 مانچسٹر اور ابوظبی سے کراچی کی پرواز کو ری شیڈول کردی جب کہ مانچسٹر ائیرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مانچسٹر سے فیری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظبی پہنچنا تھا تاہم اس غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز معطل ہیں مگر اس دوران مسافروں کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے