کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد مہوش حیات اور ماہرہ خان بھی اداکارہ عظمیٰ خان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئیں۔
پاکستانی ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان پرتشدد کے معاملے نے پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جب کہ فنکار برادری بھی عظمیٰ خان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیووائرل
اداکارہ ماہرہ خان نے عظمیٰ خان معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو بہت ہی مختلف موضوعات پر بحث چل رہی ہے۔ ایک اپنی بیوی کو دھوکا دینے والے شخص کی بے وفائی کا موضوع ہے جس پر کوئی بھی شخص اپنے صحیح ہوش و ہواس میں اس کی حمایت میں کھڑا نہیں ہوسکتا جب کہ دوسرا موضوع ہے کہ کس طرح طاقتور کچھ بھی کرکے صاف نکل جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نے عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا،‘ اہلیہ عثمان ملک
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ احتساب کے ساتھ کھڑی ہوں توقع کرتی ہوں کہ اس سرزمین پر ہم سب کے ساتھ قانون کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔
Two very different topics being argued. One is infidelity – which no one in their right mind stands for. The other is – how the powerful get away with absolutely anything! I stand for accountability always. May we all be treated equally by the law of this land. #UzmaKhan
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 28, 2020
ماہرہ خان کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی عظمیٰ خان کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا آئیے اخلاقی اور قانونی مسئلے میں فرق کرتے ہیں۔ دو غلط مل کر کبھی ایک صحیح نہیں ہو سکتے۔اپنے گھر پر سلامتی کا حق قانون میں شامل ایک بنیادی انسانی حق ہے اور یہ عہدیداروں کے لیے ایک حقیقی امتحان ہے جنہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
Let’s differentiate b/w what is a moral issue a legal issue. Two wrongs cannot make one right. The right to security at your home is a basic human right enshrined in law. This is a real test for the authorities,who need to prove to us that no one is above the law! #uzmakhan
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 28, 2020
پاکستان کی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والی نیوز اینکر جیسمین منظور نے عظمیٰ خان معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے مہوش حیات سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ آپ کا فرض نہیں کہ آپ اپنے ساتھی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائیں کیوں آپ اور آپ کی فنکار برادری خاموش ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر عظمیٰ خان کی حمایت میں سامنے آگئیں
مہوش حیات نے جیسمین منظور کو ان کا فرض یاددلانے پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا فرض یاد دلانے کے لیے شکریہ۔ میں نے ہمیشہ اپنی فنکار برادری کی حمایت کی ہے جس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ شاید آپ کو میڈیا ہاؤسز اور نیوز چینل سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کیوں اس خبر کی کوریج کرنے میں ناکام ہوئے؟
Thank you for “reminding“ me what my job is. I have always supported my fraternity, and my record on fighting for causes is well documented. Perhaps you’d be better to take the media houses and news channels to task who have failed to cover the story.. how abt they do their job? https://t.co/dBVe4b3R3n
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 28, 2020
واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عظمیٰ خان اوران کی بہن ہما خان کی چند ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند خواتین نے اپنے گارڈز کی مدد سے عظمیٰ خان کے گھر میں گھس کر دونوں بہنوں پر اپنے شوہر عثمان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر انہیں ہراساں کیا تھا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
