English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے

القمر

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ڈپریشن کراچی سے 1285کلومیٹر جب کہ ممبئی سے 580کلومیٹر دور ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 36گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا،کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے