English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی

القمر

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی ہے اور اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کےبعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح سیونگ اکاونٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ پینشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کی کم کرکے پینشن اور بہبود اکاونٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔

شرح منافع میں کمی کا اطلاق دو جون سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے