English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ان کی طلبی کے سمن کی تعمیل کی گئی تھی تاہم نواز شریف کی گھر پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے سمن وصول کرنے سے انکار کیا۔

عدالت نے نواز شریف کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، انورمجید اور عبد الغنی مجید آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے