English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ممالک میں پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کی وطن واپسی

القمر

اسلام آباد: مختلف پروازوں کی ذریعے بیرون ملک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 336 ملکی وغیر ملکی پروازوں کی ذریعے 39 بیرون ممالک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا چا چکا ہے۔ مسافروں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائنزکی 238،غیرملکی ایئر لائنز نے 98 پروازیں آپریٹ کیں۔

پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے یو اے ای سے 124،قطر 36،سعودی عرب سے 63پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ یو اے ای سے ملکی وغیر ملکی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار178،قطر سے 7ہزار 948 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب سے 15 ہزار969،عمان سے 3 ہزار 315پاکستانی وطن واپس پہنچے، ملائشیا سے 1 ہزار 42، برطانیہ 2 ہزار993، امریکہ سے 918،چین سے 853 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے