English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اوربیلاروس میں کیمیکل وبایولوجیکل تعاون پراتفاق

القمر

اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس میں کیمیکل و بایولوجیکل ایمرجنسیز کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون پراتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بیلاروس کیمیکل نیوکلیئر اور ریڈیوایکٹو کے شعبوں میں خطرات پر قابو پانے کیلیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے۔ پاکستان چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تباہ کن نتائج پر قابو پانے سے متعلق بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کرسکے گا۔

واضح رہے کہ معاہدہ پانچ سال کی مدت کیلیے ہوگا۔ اس کے بعد معاہدے میں ازخود مزید پانچ سال کیلیے توسیع ہوجائے گی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے