English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ، تفتیشی افسر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ نواز شریف اور آصف زرداری پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کورونا کی وجہ سے بار بار پیش ہونا مشکل ہے اس لیے استثنیٰ دیا جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی طرف سے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کراچی میں ہیں اور بیمار ہیں، انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہ کیا جائے، انہوں نے پہلے بھی مقدمات کا سامنے کیا ہے، وہ کہیں نہیں بھاگیں گے۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم نواز شریف کے ملک سے باہر ہونے سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دفترخارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانےکے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے