English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ میں کچھ نہیں ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا، سراج الحق

القمر

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کچھ نہیں ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قاضی حسین احمدکی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمید تھی پنجاب حکومت کچھ بہتر بجٹ پیش کرے گی لیکن پنجاب حکومت نے بھی الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا لیکن مسائل پر بات نہیں کی، دیاتندار سیاسی قیادت ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اختر مینگل صاحب کل اسمبلی اجلاس میں روپڑے، اختر مینگل صاحب نے روتے ہوئے بتایا کہ ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی کی ہر حکومت نے بھی بلوچستان سے زیادتی کی، موجودہ حکومت نے 22 ماہ گزرنے کے باوجود جنوبی پنجاب سے وفا نہیں کی، صرف اعلانات کیے گئے آج تک کسی ایک بات پر عمل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سو رہی ہے ، کچھ نہیں کر رہی۔ حکومت سوتی رہے ہم نے اپنے حصے کا کام کرتے رہنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے