English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید

القمر

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے