English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آم برآمدات کے لئے پی آئی اے کے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی

القمر

 اسلام آباد: پی آئی اے نے آم کی برآمدات میں مدد کے لئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے پاکستانی آم کی برآمدات میں مدد کیلئے کارگو کرایوں میں 30فیصد تک کمی کردی ۔  پی آئی اے نے آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

کم شیلف لائف ہونے کے باعث آم کی زیادہ تر برآمد ائر کارگو کے ذریعے ہوتی جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ پی آئی اے کے پاس ہے۔ پاکستان سے ہر سال 10ہزارمیٹرک ٹن اعلی معیار کے آم کی برآمد ایئر کارگو کے ذریعہ ہوتی ہے اور زیادہ ترآم یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف مقامات کو برآمد کیا جاتا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وبائی مرض پھیلنے کے بعد سے پی آئی اے قومی مقصد میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے