English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

القمر

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 700 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی نئی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 700 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے