English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فورس نے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا

القمر

سری نگر: ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا۔ قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے