English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ٹرمپ یادگاروں کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کریں گے

القمر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسی یادگاروں کے تحفظ کے لیے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کریں گے، جس پر نئے انداز سے نظر ثانی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے دن ایسے وقت کہی جب امریکہ کچھ روز قبل پولیس کی زیر حراست جارج فلائیڈ کی موت پر نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے نبردآزما ہے۔

صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ وہ کنفیڈریسی کے دور کے لیڈروں کے مجسموں، یادگاروں اور امریکی تاریخ کے دیگر ناگوار پہلوؤں کی علامتوں کو ہٹائے جانے کے خلاف ہیں۔

ریاست ایریزونا میں ایک ریلی میں شرکت کیلئے جانے سے پہلے، وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ایک انتظامی حکم نامہ جاری کریں گے، اور وہ اس لئے ہو گا کہ اس بارےٕ میں پہلے سے موجود قوانین و ضوابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، مگر زیادہ یکسانیت کے ساتھ۔

ایسے وقت میں جب نسل کی بنیاد پر تعصب اور نا انصافی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی دلیل ہے کہ امریکی تاریخ کے نفرت انگیز پہلوؤں کی یادگاروں کو مٹانے میں حد پار کی جا چکی ہے۔
پیر کی رات دیر گئے، صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے لے فائےایٹ پارک میں امریکہ کے سابق صدر اینڈریو جیکسن کے مجسمے کو ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو ویٹیرنز میموریل پریزرویشن ایکٹ کے تحت دس سال کی قید ہو سکتی ہے۔ صدر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ خبردار رہیں۔

سابق صدر اینڈریو جیکسن صدر ٹرمپ کے پسندیدہ ترین صدور میں شمار ہوتے ہیں۔

ویٹیرنز میموریل پریزرویشن ایکٹ کے تحت اگر کوئی شخص امریکہ کی افواج میں خدمات انجام دینے والے کی یاد میں عوام کیلئے سرکاری زمین پر بنائے گئے کسی مجسمے، یادگاری تختی، ڈھانچے یا کسی اور یادگار کو جان بوجھ کر نقصان پہنچاتا ہے یا توڑتا ہے، تو اُسے جرمانہ یا دس سال قید یا ایک ساتھ دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے