ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ؛ اہم اتحادی جماعتوں کی شرکت سے معذرت

 اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب اتحادیوں اور حکومتی ارکان کے گلے شکوے دور کرنے اور بجٹ منظوری کے لئے عشائیے پر بلایا گیا جب کہ کچھ اہم اتحادیوں نے شرکت سے معذرت کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اوراتحادی جماعتوں کےارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جہاں وہ موجودہ صورتحال میں حکومتی فیصلوں سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گےاوران کے تحفظات بھی سنیں گے۔

دوسری طرف حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق اور بی این پی مینگل نےعشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے بعض اپنے ارکان بھی عشائیے میں شریک نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے حلقوں کے مسائل نہ حل ہونے پر بطور احتجاج عشائیے میں شرکت سے معذرت کی ہے۔

وزیراعظم سے عشائیہ سے قبل اتحادی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں، فنڈز نہ ملنے اور اہم امور پرمشاورت نہ کرنے پرتحفظات کا اظہارکیا جس پر وزیر اعظم نے اتحادیوں کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا اورحکومتی امور میں ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں