English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کو کسی کی نہیں سننی ، ملک تباہ کرنا ہے ، شاہد خاقان

القمر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کچھ شرم کریں، یوں ملک نہیں چلتا، ایک سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کو کسی کی سننی نہیں ہے، ملک کو تباہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ 16جولائی 2019 ء کو گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے اور آج ایک مرتبہ پھر نیب کورٹ اسلام آباد میں پیشی تھی، جبکہ میں گزشتہ ایک سال سے ہر سوال کا جواب دے رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے، سیاست دانوں کو دبانے کے لیے نیب استعمال ہوتا ہے ،اس ادارے نے کسی کی سننی نہیں ہے، ملک کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کیس سے بری ہوگئے، گیارہ بارہ سال بدنامی ہوئی ذمہ دار کون ہے؟ ، شاہد خاقان نے کہا کہ آپ تفتیش کریں ،شواہد لائیں پھر عدالت میں آئیں ، یہ پہلے ہی گرفتار کرلیتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج کوئی شخص ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا ہے، حکومت ناکام ہوچکی، حکومت نہیں چل رہی ، ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں حامی ہوں کہ حکومت 5 سال پورے کرے کیا مگر کیا ملک اس حکومت کا متحمل ہوسکتا ہے؟ شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مائنس ون کی بات ہورہی ہے بتائیں ان کی پارٹی میں یہ کون چاہتا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ایک سال سے ہم عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں،نیب نے ریمانڈ لیا، جوڈیشل ریمانڈ ہوا، کچھ شرم کریں، یوں ملک نہیں چلتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہیومن رائٹس کے ایشو پرضمانت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے