English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان

القمر

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال پورا ہونے کو ہے لیکن ہماری حکومت کشمیر پر صرف تقریریں کرنے کی سوا کچھ نہیں کرسکی، وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ اسلامی ممالک کواکٹھا کیا جائے تاہم بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کلین چٹ دی گئی، ہم نے کوئی ایسی سفارتی انٹروینشن نہیں دیکھی جس سے کشمیر پر دباؤ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا مسئلہ نہ حل ہونے والا مسئلہ ہے، حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکی اور 85 روپے بک رہی ہے، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، موجودہ حکومت جانے والی ہے، حکومت کے جانے کے بعد سب کو ان کا پتہ چلے گا، مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے