ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کو بھی شکست دیدی

 پشاور: پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کورونا کے میدان میں بھی فاتح ٹھہرے۔

چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔

ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

ریٹائرڈ صوبیدار نے صحت یابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لئے اس وباء سے چھٹکارا پانے کی دعا کی اور کہا ہے کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں