ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی پربریفنگ

 پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں قبائلی اضلاع میں تعمیر و ترقی اور سیکیورٹی صورت حال پر بریفینگ دی گئی۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈکوارٹرپہنچنےپرکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔ آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال ، ترقیاتی کاموں میں پیشرفت اور سماجی معاشی ترقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں سماجی و اقتصادی ترقی کےمنصوبوں کےبارےمیں آگاہ کیاگیا۔

آرمی چیف نےبہتربارڈرمنیجمنٹ اورباڑلگانےکےعمل کی بھی تعریف کی۔۔ عالاوہ ازیں آرمی چیف نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئےسول انتظامیہ سےتعاون کوبھی سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں