English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

القمر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا۔ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جارہی ہے ، نواز شریف ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے