English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم مارکیٹ میں لانے کا حکم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ گندم کی پیدوار کم ہونے کی وجہ سے افسران نے سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں اور سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے