English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

اسلام آباد: حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت اورڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.3410 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔ ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کمپنی کے سی ای او کے دستخط بھی ہونے لازم ہیں۔

ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع نہ کرانے والی ادویہ ساز کمپنیاں و امپورٹرز کی نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور تمام پیش کردہ ثبوت درست ہونے پر ایک ماہ میں قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق ہر سال وزارت صحت کرے گی جبکہ ہارڈ شپ کیسز کے لیے درخواستوں کو 120 دنوں میں نمٹایا جائے گا۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے