English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ : واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈ کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے واہگہ بارڈر 15 جولائی سے کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا اور معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کورونا سے پہلے کی پوزیشن پرتجارت بحال کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے