English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

40 ارب کے ٹیکس ریفنڈز 2 ہفتوں میں جاری کرنے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اگلے دو ہفتوں کے اندر 5 کروڑ تک کے 40 ارب مالیت کے مزید انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکواگلے دو ہفتوں کے اندر 5 کروڑ تک کے 40 ارب مالیت کے مزید انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایات مشیر خزانہ کی زیرصدارت معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کی گئیں۔

اجلاس میں وزراء انرجی، صنعت، مشیران تجارت، پٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر سمیت معاشی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ کاروباری طبقے کے نمائندے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے