English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے آئی آئی بی سے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے آئی آئی بی کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی آئی بی کا کہنا ہے کہ قرض کے ساتھ پاکستان کو وبا کی مد میں 75 کرو ڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور اس رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ساتھ ہی اس کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پربھی ہوگا۔ اے آئی آئی بی کے مطابق وبا کے پھیلاؤ سےغربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کوخطرات لاحق ہیں اس لیے قرض سے کورونا کے سماج اور معیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے