ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کورونا سے زیادہ بیروزگاری اور مہنگائی سے پریشان

 اسلام آباد: پاکستانی عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے لیے کورونا وبا سے زیادہ فکرمند ہیں۔ عوام کی یہ رائے بین الاقوامی ریسرچ کمپنی اپسوس ( Ipsos )  کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔

سروے کے مطابق مارچ کی نسبت جون کے مہینے میں لوگوں  کا معیشت پر اعتماد مزید کم ہوگیا۔ اپسوس پاکستان میں گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس ( جی سی سی آئی )  کے لیے سروے کا انعقاد کرتی ہے جسے عام طور پر نیشنل انڈیکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جون  میں پاکستان کا جی سی سی آئی اسکور سب سے کم 22 رہا۔ عالمی جی سی سی آئی اوسط 45.1 تھی۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ صارفین میں اعتماد کی سطح بہت گرچکی تھی اور وہ  سرمایہ کاری کے فصیلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ وہ  ملکی معیشت کے مستقبل اور روزگار کے بارے میں بھی پرامید نہیں تھے۔ روزگار سے محرومی کا خوف بھی تین ماہ قبل کے مقابلے میں بڑھ گیا تھا۔

سروے میں شامل 86 فیصدلوگوں نے کہا کہ بیروزگاری ان کے لیے سب سے اہم مسئلہ تھا۔ 83 فیصد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو سب سے زیادہ فکر انگیز اور پریشان کُن مسئلہ قرار دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں