English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی

القمر

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی تنزلی رک گئی۔

عیدالاضحی کی طویل تعطیلات کی وجہ سے درآمدی شعبوں کی جانب سے طلب بڑھنے اور درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی تنزلی رک گئی اور امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 33 پیسے کے اضافے سے 166 روپے77  پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 30 بڑھ کر دوبارہ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے