ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کے نرخ میں 45 پیسے کا اضافہ

 کراچی: عید کے بعد پہلے روز روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں 45 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

افراط زر کی شرح توقعات کے برعکس 9 اعشاریہ 50 فیصد تک پہنچنے، نئی درآمدی ایل سیز کھلنے اور خام تیل کی عالمی قیمت بتدریج بڑھنے سے درآمدی بل کا حجم بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد بھی امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر تنزلی کا شکار رہی اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 167 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 48 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے 46 پیسے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں