English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمن میں دھماکہ، تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی

القمر

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

پیر کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے دھڑے حزب الاحرار نے قبول کر لی ہے۔

حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے ذرائع ابلاغ کو ایک پیغام کے ذریعے چمن دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دھماکے میں پاکستان کے خفیہ ادارے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام سویلین ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے