English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک کے تحت نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

اسلام آباد: سی پیک کے تحت نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں یہ ایک جامع قومی منصوبہ ہےتمام اہل پاکستانی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا سی پیک انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر خوشی ہے، یہ ایک جامع قومی منصوبہ ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ینگ لیڈرز ڈویلپ کرنے کے لیے اس موقع کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا سی پیک کے تحت 3ماہ کی انٹرن شپ دی جائے گی، تمام اہل پاکستانی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں،60 فیصد نوجوانوں کے ساتھ، نوجوانوں کی ترقی کا ایک زبردست موقع موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے