English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آغاعلی نے پشتو زبان سے متعلق تبصرے کی ویڈیو پر معافی مانگ لی

القمر

 کراچی: اداکار آغا علی نے پشتو زبان سے متعلق تبصرے کی ایک  پانچ سال پرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔

چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل  ہے جس میں فیصل قریشی، آغا علی اور نیلم منیر نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں آغا علی نیلم منیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں تو اچانک نیلم کے پاس کال آتی ہے جس کے بعد اچانک سے کوئی پشتو میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔

آغا علی کی بات پر وہاں میزبان سمیت تمام ہی شرکاء ہنسنے لگے جس کے بعد آغا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پشتو زبان سننے کے بعد جب آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو وہ اداکارہ جس سے آپ کو مثبت احساس محسوس  ہوتا ہے وہ پشتو میں بات کر رہی ہوتی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آغا علی پر کچھ صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی جس پر اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پانچ سال پرانی اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر اگر  کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ جب کہ دوسری بات یہ ہے کہ جس پٹھان سے یہ مذاق ہو رہا تھا وہ خود بھی بے ساختہ ہنس رہی تھیں  کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ میں کس ارادے سے بات کر رہا ہوں لیکن میں پھر بھی معذرت چاہتا ہوں۔

آغا علی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے کئی شوز میں کہا کہ پٹھان پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے لیکن افسوس کہ لوگ اس طرح کی میری باتیں وائرل نہیں کرتے۔ خیر میں نے ایک پٹھان وزیر اعظم کو  ووٹ دیا ہے کیوں کہ میں پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے