English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامیڈین کاشف خان کی بیٹی کی شوبز میں انٹری

القمر

 کراچی: کامیڈین کاشف خان کی جواں سالہ بیٹی ربیکا نے شوبز میں انٹری دے دی۔

اداکار دانش تیمور کے نجی چینل سے نشر ہونے والے میزبان گیم شو میں ایک ٹیم میں شامل معصوم سی ربیکا نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی ہیں۔

ربیکا آج کل نہ صرف گیم شو میں آرہی ہیں بلکہ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہوری ہیں۔

17 سالہ ربیکا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے