English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انوشکا اور ویرات نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

القمر

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے گھر  ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنا دی ہے۔

 ویرات کوہلی نے انسٹام گرام پر اپنی اور اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں مسکراتے نظر آرہے ہیں جب کہ تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انوشکا اُمید سے ہیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے شیئرکردہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور اس پھر ہم اس طرح دو سے تین ہو جائیں گے۔ جب کہ ویرات نے ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے کہا کہ 2021 کے جنوری میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دوسری جانب انوشکا شرما کی جانب سے بھی ٹوئٹرپر مداحوں سے خوش خبری کا ذکر کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں فنکاروں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے