لاہور: قرآن مجید کا مکمل پارہ ہاتھ سے خوش نما تحریر میں لکھنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کردی اور کہا کہ میرے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہوئے تو سوشل میڈیا پر خبریں لگ گئیں لیکن قرآن شریف لکھا تو کسی نے پذیرائی نہیں کی۔
شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ ان دنوں کیلی گرافی پر توجہ مرکوز کیے ہوئی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے انتھک محنت کے بعد قرآن پاک کا پہلا پارہ بھی خوشخطی کے ساتھ ہاتھ سے لکھ دیا۔ اسے بغیر کسی وقفے کے آن لائن لکھا گیا ہے جس کی رابی پیرزادہ نے ویڈیو جاری کردی ہے۔
میں نے پہلا سپارا اللہ کے کرم سے مکمل کر لیا ہے، ہوسکے تو میری محنت کو دیکھیں اور شئیر کریں۔
To watch writing online Quran daily subscribe https://t.co/6iPPt4wpiw— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 29, 2020
رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ میں نے پہلا پارہ اللہ کے کرم سے مکمل کرلیا ہے، ہوسکے تو میری محنت کو دیکھیں اور شیئر کریں‘‘۔
مسلہ مجھ سے نہیں قرآنِ پاک لکھنے سے ہے، کل میرے پیسے الفلاح بینک سے چوری پوگئے، سارا سوشل میڈیا خبریں لگانےلگا۔ پوری دنیا میں پہلی دفعہ میں آن لائین قرآن لکھ رہی ہوں کسی نے شئیر نہیں کیا، پھر کہتے ہو مسلمان ہیں ہم، فرق صرف اتنا ہے قرآن لکھتے ہوئے میرا چہرا نہیں ہاتھ نظر آتے ہیں، pic.twitter.com/NG3HxZw501
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 29, 2020
جاری کردہ ویڈیو میں انہیں مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ پہلا پارہ لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے نام لیے بغیر کچھ لوگوں پر تنقید بھی کی۔
یہ پڑھیں : جعل سازوں نے رابی پیرزادہ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر دیا
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ مسئلہ مجھ سے نہیں بلکہ قرآنِ پاک لکھنے سے ہے کیوں کہ چند روز قبل میرے پیسے الفلاح بینک سے چوری ہوگئے تو سارا سوشل میڈیا خبریں لگانے لگا اور پوری دنیا میں پہلی بار میں آن لائن قرآن لکھ رہی ہوں لیکن کسی نے یہ خبر شیئر نہیں کی، پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں، فرق صرف اتنا ہے قرآن لکھتے ہوئے میرا چہرہ نہیں ہاتھ نظر آتے ہیں۔
