کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے یوم عاشور پر پیلیٹ گن کے بے دریغ استعمال پر مہوش حیات بھی چپ نہ رہیں اور اسے بڑا ظلم قرار دیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نکالے جانے والے جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلیٹ گن کا استعمال کیا گیا نتیجے میں ایک نوجوان سر پر چھرہ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کے سر سے چھرہ نکالنے کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان کی یہ ویڈیو سامنے آںے پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور معصوم کشمیریوں پر پیلیٹ گن کے استعمال کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
یہ پڑھیں: بھارت کا گٹرمیڈیا کشمیر کے حق میں بولنے سے روک نہیں سکتا، مہوش حیات
مہوش حیات نے زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ میں ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہوں، اگر بین الاقوامی برادری انہیں فراموش کردے تب بھی ان کشمیریوں کی صدا ہمیشہ ان پر مسلط کردہ جنگی جرائم سے بلند ہی رہے گی۔
I salute the resilience of #Kashmir ppl against oppression.Their voice will always be louder than any war crimes inflicted upon them even if the Intl community has forsaken them!
~Bol k lab āzād hain tere
bol zabān abtk terī hai
terā sutvāñ jism hai tera
bol k jaañ abtk teri hai https://t.co/54wU4R9IX4— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 31, 2020
مہوش حیات نے فیض احمد فیض کی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ :
بول کے لب آزاد ہیں تیرے
بول زباں اب تک تیری ہے
تیرا ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں اب تک تیری ہے
