English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار نے ’’پب جی‘‘ جیسا گیم ’’فاؤ جی‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ ادکار اکشے کمار نے بھارت میں معروف ’’پب جی‘‘ کی طرز پر ’’فاؤجی‘‘ویڈیو گیم متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کے ’’آتما نربھر بھارت‘‘ (خود انحصار بھارت) پروگرام کے تحت یہ گیم بنایا جارہا ہے۔اکشے کمار نے جمعے کو اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مودی کے تعاون سے ایک ایکشن گیم بنایا جارہا ہے، جس کا نام فیئرلیس اینڈ یونائیٹڈ گارڈز فاؤ جی ہوگا۔

فلم اسٹار نے اعلان کیا کہ گیم سے ہونے والی آمدن کا 20 فیصد بھارتی فوجیوں کے لیے قائم کردہ بھارت کے ویر ٹرسٹ کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چین سے کشیدگی بعد بھارت نے پب جی موبائل سمیت 117 دیگر موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے