English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ پیر کو ہو گا

القمر

پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔

تدریسی عمل کی دوبارہ بحالی سے متعلق اجلاس وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ہو گا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم بھی شرکت کریں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں 15 ستمبر سے اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ملک بھر میں تقریباً چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اس عرصے کے دوران بعض غیر سرکاری اسکولوں میں آن لائن تدریسی عمل بھی جاری رہا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق مختصر تعلیمی نصاب اور 2021 میں امتحانات پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کلاسز کو مرحلہ وار کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے