ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کان بیٹھ جانے کا حادثہ: ­­جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئیں

مہمند: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان بیٹھ جانے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19  ہوگئیں.

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں تودہ گرنے سے سنگ مرمر کی کان سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئیں ہیں.

ریسکیو حکام کے مطابق 11 زخمی مزدوروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کان کے اندر مزید 50 مزدور پھنسے ہونے کا خدشہ ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں کان بیٹھے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے پولیس اور علاقہ مکینوں سمیت ریسکیو کے ذمہ دار اداروں کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں