بشارت راتھر
راجوری/ ضلع راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے علاقے موڑا گاؤں میں زمین کے تنازعے کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر دو سگے بھائیوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، جس کے دوران ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments