ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات توڑنے پر پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بمبئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔
پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا غیر قانونی تعمیرات پر بھی پاکستان کو نہ بھولیں۔ انہوں نے بی ایم سی کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئرز کیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔
Pakistan…. #deathofdemocracy pic.twitter.com/4m2TyTcg95
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) September 9, 2020
کنگنا رناوت کو ایسے موقع پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر بھارتی صارفین کی جانب سے ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
It seems this actress is loves Pakistan then India
Calling Pakistan to the land where her illegal property is being demolished by the BMC is shedding crocodiles tears now.
U shud ashamed once again calling it Pakistan.— Nikhil Jadhav (@Nikhil21921335) September 9, 2020
نخیل یادیو نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کنگنا کو بھارت سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے۔کیوں کہ ان کی غیر قانونی تعمیر مسمار کی جارہی ہے اور یہ ہیں کہ جوکہ پاکستان کو یاد کر کے مگرمچھ کے آنسوں بہا رہی ہیں۔ بلکہ آپ کو تو شرمندہ ہونا چاہئے۔
When happend with kangana this is deathof democracy Is this happned with amir khan then amir have to go pakistan hippcracy
— Manishcsyadav (@manishcsyadav) September 9, 2020
منیش نے کہا کہ گھر مسمار کرنے کا واقعہ کنگنا کے خود کے ساتھ پیش آگیا تو آج جمہوریت کی موت ہو گئی اور اگر یہ معاملہ کسی خانز کے ساتھ پیش آتا تو انہیں پاکستان جانے کا کہا جاتا۔ کیا یہ منافقت نہیں ؟۔
If Mumbai is Pakistan, why you eager to be here, go to your Kailasaa
— Sarcasm ™️ (@SarcasticRofl) September 9, 2020
سارکزم نامی صارف نے کہا کہ اگر آپ کو ممبئی پاکستان لگتا ہے تو پھر آپ یہاں کیوں رکی ہیں ؟وہیں اپنے گھر چلی جائیں۔
Calling any territory of sovereign INDIA as Pakistan,calling Mumbai police as babur army is itself a kind of disrespect of Indian morals and sentiments.This Lady has already crossed her limits….!!!!
— Jay (@jayesh1290) September 9, 2020
جے نامی صارف نے کنگنا کا حقیقی چہرا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جگہ کو پاکستان کہنا اور ممبئی کی پولیس کو بابر آرمی کہنا۔ یہ ازخود بھارتیوں کے احساسات اور جذبات کی توہین ہے۔ یہ عورت اپنی حدوں سے تجاوز کر چکی ہے۔
