ممبئی: اداکار سشانت خودکشی کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں جہاں اداکار کے ذہنی امراض سے متعلق دوائیں لینے کا انکشاف ہوا وہیں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر انسداد منشیات کے ادارے این بی سی نے کچھ شواہد ملنے پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اورکرن جوہرشدید تنقید کی زد میں
خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایسی چیٹس ملی تھیں جن میں ریا چکروتی کی سشانت سنگھ کے لیے منشیات خریدنے کا زکر تھا۔ پولیس نے یہ اسکرین شاٹس نیشنل نارکوٹکس بیورو کے ساتھ شیئر کیے تھے۔
Actor Rhea Chakraborty arrested by Narcotics Control Bureau (NCB) in Mumbai: KPS Malhotra, Deputy Director, Narcotics Control Bureau pic.twitter.com/aB4zKOoawL
— ANI (@ANI) September 8, 2020
ریا چکر وتی سے تفتیشی ادارے تین دن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تاہم وہ اطمینان بخش جوابات نہیں دے پائی تھیں اس لیے آج انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ این بی سی اداکارہ سے ڈرگ مافیا سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
دوران حراست ریا چکروتی کے خون کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جب کہ گرفتاری سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ سشانت سنگھ کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں نے ریا کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی
واضح رہے کہ بھارت کے ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس پر ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے سشانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریاچکروتی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
