English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نیوی کی یوم بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم’’سرخرو‘‘ریلیز

القمر

کراچی: پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے  بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2019 کو  ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔

ڈاکیوفلم  ’’سرخرو‘‘ میں پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی  میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے