English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف بھارتی گلوکارہ انورادھا پڈوال کے جوان بیٹے کا انتقال ہوگیا

القمر

 ممبئی: گلوکارہ انورادھا پڈوال کے بیٹے ادتیہ پڈوال گردے فیل ہوجانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علمی شہرت یافتہ گلوکارہ انورادھا پڈوال کے جواں سال صاحبزادے تین دن سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے اور انہیں طبیعت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

معروف غزل گائیک پنکج ادھاس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادتیہ پڈوال نوجوان موسیقار بھی تھے جن کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا تھا۔ انہوں نے گلوکارہ سے جوان موت پر تعزیت کی۔

ادتیہ پڈوال کئی برسوں سے گردے کے امراض میں مبتلا تھے اور ان کے پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔ جسم کے اہم اعضا کے کام چھوڑ جانے کی وجہ سے تین دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے