لاہور: گجرپورہ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے نمبرز جاری کردیے۔ اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔
پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پر واقعے میں ملوث ملزمان کی تصاویر اور قومی شناختی کارڈ جاری کردیا۔
پولیس نے ٹوئٹ میں کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں۔ اس حوالے سے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہ مہربانی پولیس نمبر 15 پر اطلاع کریں۔
پنجاب پولیس نے کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے شہری کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائے گا بلکہ 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں اس حوالے سے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہ مہربانی پولیس نمبر 15 پر اطلاع کریں.معلومات فراہم کرنے والے شہری کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائے گا بلکہ 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔#motorwayincident pic.twitter.com/e8UZJIknsW
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 12, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے نمبرز جاری کردیے۔
موٹر وے زیادتی کیس میں مطلوب ملزمان کی اطلاع ان نمبروں پر دی جا سکتی ہے۔#motorwayincident
ccpo lhr
office.04299203524
04299203941
mobile.03065210000Dig inv lhr
office. 04299201904
04299200214
mobile.03008296333Ssp inv lhr
office.04299203838
04299200190
mobile.03068419999 pic.twitter.com/qsAyLjN6Kk— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 12, 2020

