English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوری کے مقدمے میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کی درخواست ضمانت مسترد

القمر

لاہور: سیشن کورٹ نے چوری کے مقدمے میں اسٹیج ادکارہ ثمر رانا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اداکارہ  ثمر رانا نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ دوران سماعت اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہوں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔ تاہم ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیروی پر ادکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔

واضح رہے کہ ملزمہ ثمر رانا پر ساتھی ادکارہ کے گھر سے گیارہ لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔ ادکارہ کے خلاف تھانہ نواں کورٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے